ان اہم اندرونی اعضا کے درجہ ٔحرارت کوہم اپنی خو راک کے ذریعےبر قراررکھ سکتےہیں۔ ہماری خوراک ان کے لیے ایندھن کا کام کرتی ہے۔ اگر غذا کو موسم کے مطابق تبدیل نہ کیا جائے تو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔سردیوں میں صبح کا ناشتہ بہت اہم ہوتا ہے۔ صبح سات سےآٹھ بجے کےدرمیان کیا گیا بھرپور ناشتہ جسم کودن بھر گرم اور چاق وچوبند رکھتا ہے۔سردیوں میں صبح کا ناشتہ خود بھی پیٹ بھر کر کیجیے اوربچوں کو بھی بھرپور ناشتہ کروایئے۔ سردیوں میں کیا ناشتہ ہونا چاہیے چند تجاویز پیش خدمت ہیں:

|
دیسی انڈے |
گندم کے آٹے کی روٹی |
|
انڈاچنا |
بھنا ہوا گوشت |
|
بکرے کے گوشت کا سالن |
دیسی مرغ چنے |
|
اچار روٹی |
دیسی مرغ کا سالن |
|
آلو کی بھُجیا |
چٹنیاں |
|
نہاری |
پائے |
|
مغز |
بکرے کی کلیجی |
|
انجیر |
مونگ پھلی |
|
اخروٹ |
کشمش |
|
دیسی مرغ کی یخنی |
سُوپ/یخنی |
|
چائے شکر کے ساتھ |
گرم دودھ شکرکے ساتھ |
|
کشمیری چائے |
کا فی د ودھ میں تھوڑی شکر کے ساتھ |
|
ملک شیک |
لسی |
|
سفید ڈبل روٹی |
چائے رس |
|
سیریل |
کارن فلیکس |
|
ٹھنڈادودھ |
بسکٹ |
|
کچی سبزیوں کا جوس |
پھلوں کا جوس |
|
ساگو دانہ(زیادتی) |
جوکا دلیہ (زیادتی) |
|
شربت یا کولڈ رنکس |
ٹھنڈا پانی |
|
مصنوعی غذائیں(ڈبہ بند غذائیں) |
مصنوعی سفید چینی |

ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے نہ صرف آپ جسمانی طور پر مضبوط اور چاق و چوبند ہوں گے بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی بچیں گے۔
سردیوں میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔اگر بچہ با ربار گر رہا ہو اورمستقل ماں کی گود میں چڑھنےکی ضد کر رہا ہوتو سمجھ جائیےکہ وہ بیمار ہونے والا ہے ۔اس وقت سے اس کی خوراک میں یخنی کا استعمال بڑھادیجیے۔
سردیوں کا آ غا ز ہے ، بھر پو ر نا شتہ کیجیےاور بیما ر ی کو دور بھگائیے۔یاد رکھیے! نا شتہ صبح سو یر ے کر نا ہے ۔9بجے کے بعد نا شتہ جسم پر ز یا دہ اثر نہیں کرتا ۔
شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمارہ نومبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔
Leave a Reply