طفلی ایجوکیشن کے بارے میں

ماہنامہ طفلی اور اس کی ویب سائٹ “طفلی ایجوکیشن” کا ایک فلاحی پروجیکٹ ہے۔ طفلی ایجوکیشن والدین ، اساتذہ اور مربین کی راہنمائی کے لیےتحقیق اور نشرو اشاعت کا مستند ادارہ ہے۔ اس ادارہ میں بچوں کی کلی طرز تعلیم وتربیت (Holistic Childhood Development) کے حوالے سےمواد تیار کیا جاتا ہے۔ کلی طرز تعلیم وتربیت میں بچوں کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ جذباتی، جسمانی اور روحانی تربیت پر توجہ دی جاتی ہے۔ شخصیت کےان چاربنیادی پہلووٗں پر خصوصی توجہ دے کر بچے کی تعلیم و تربیت کی جائے توان کو ایک سمجھدار، توانا اور باخلاق فرد بنایا جاسکتا ہے۔

اس مقصدکے حصول کے لیے طفلی ایجوکیشن دوشعبہ جات میں سرگرمِ عمل ہےجس میں:

1- طفلی نشرو اشاعت ڈیپارٹمنٹ Tiflee Media & Publications Department
2- طفلی تربیت اور لائف کوچنگ ڈیپارٹمنٹTiflee Training & Life Coaching Department

طفلی نشرو اشاعت ڈیپارٹمنٹ
(Tiflee Media & Publications Department)

اس شعبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1- نصاب سازی لیب Curriculum Development Lab
2- لیب میگزین
3- سو شل میڈیالیب

1- نصاب سازی لیب Curriculum Development Lab

اس شعبے کے تحت پری پرائمری،پرائمری اور ثانوی جماعتوں کے لیےکتب تیارکیے جاتےہیں۔ جس میں بچوں کی شخصی اور تعلیمی نفسیات کا خصو صی خیال رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیچرزکو کتب پڑھانے کا طریقہ کار بھی سکھایا جاتا ہے تاکہ ٹیچرز کے لیے کتاب پڑھانا اور اُس سے مطلوبہ نتائج حاصل کر نا آسان ہوجائے۔ طفلی ایجوکیشن کی مقبول سیریز سرخاب اور Pheasant کے نام سے موجود ہیں۔ جن کی تفصیلات آپ طفلی ایجوکیشن کی کارپوریٹ ویب سائٹ www.tifleeeducation.com پرملاحظہ کر سکتے ہیں۔

2- میگزین لیب

اس شعبے کے تحت ”ماہانہ طفلی’ ‘ کے نام سےباقاعدگی سے ایک میگزین شائع کیا جاتا ہے۔جس میں اچھی تعلیم و تربیت کےخواہش مند والدین اور اساتذہ کے لیے مضامین شائع ہوتے ہیں۔ یہ میگزین اساتذہ اور والدین کے لیےیکساں مفید ہے۔ اس میں اصلاح و تربیت، تعلیم و تدریس کے مسائل اور ان کےمؤثر حل پر مبنی تحریروں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ صحت اور غذا سے متعلق مفید مشورے اور بچوں کی طرز زندگی بہتر بنانے کے آزمودہ طریقہ کار موجود ہیں۔اس میگزین کو سبسکرائب کرنے کےلیے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے۔ http://www.tiflee.com/subscription-form

3- سو شل میڈیا لیب

اس شعبے کے تحت ”ماہنامہ طفلی” کے فیس بک پیج اورطفلی ویب سائٹ کو با قاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔یہاں سے بھی اساتذہ اور والدین اصلاح و تربیت، تعلیم و تدریس کے مسائل اور ان کےمؤثر حل پر مبنی تحریروں اور آن لائن مشوروں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ صحت اور غذا سے متعلق مفید مشورے اور بچوں کی طرز زندگی بہتر بنانے کے طریقہ کار بھی بتائے جاتے ہیںاور بہت جلد ان موضوعات پر ہمارے طفلی ماہرین کے ویڈیوزیو ٹیوب پر ملاحظہ کیے جا سکیں گے۔ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لیے لنک پر کلک کیجیے۔ facebook.com/tiflee.pk

طفلی تربیت اور لائف کوچنگ ڈیپارٹمنٹ
(Tiflee Training & Life Coaching Department)

اس شعبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1- الدین کی راہنمائی کے لیے لیبParents Life Coaching Lab

اس شعبے کے تحت والدین کی رہنمائی کے لیےلائف کوچنگ کے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہےجن میں والدین شرکت کر کےرہنمائی حاصل کرتے ہیںتاکہ بچوں کو ان کے مزاج اور عمر کے مطابق اخلاقی تربیت دے سکیں۔ جن کی تفصیلات آپ طفلی ایجوکیشن کی کار پوریٹ ویب سائٹ www.tifleeeducation.com پرملاحظہ کر سکتے ہیں۔

2- نو جوانوں کی لائف کو چنگ لیب Teens’ Life Coaching Lab

اس شعبے کے تحت نو جوانوںکے لیے انفرادی اوراجتماعی لائف کوچنگ سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نوجوانوں کی بڑھتی عمر کے مسائل اور اس سے نمٹنے کے طریقے سیکھائے جاتے ہیں اورخود مختار زندگی اپناتے ہوئے جدید طرززندگی کےمسائل سے نبر د آزما ہونے کی تربیت دی جاتی ہے۔جن کی تفصیلات آپ طفلی ایجوکیشن کی کار پوریٹ ویب سائٹ www.tifleeeducation.com پرملاحظہ کر سکتے ہیں۔

3- اساتذہ کی تربیت لیب Teachers’ Training Lab

اس شعبے کے تحت اساتذہ کے لیے مختلف ٹریننگزا ورورکشاپس کاانعقاد کیا جاتاہے ۔جس میں مختلف سرگرمیوں (Activities) کے ذریعے تعلیم وتدریس کی نت نئی تیکنیک سکھائی جاتی ہیں۔جن کی مدد سےٹیچرز کی عالمی معیار کی تربیت یقینی بنائی جاتی ہے۔ ٹریننگ کے موضوعات کے انتخاب کے لیےطفلی ایجوکیشن کی ویب سائٹ یا ماہنامہ طفلی ملاحظہ کیجیے۔ www.tifleeeducation.com

4- پرنسپلزز کی تربیت لیب Principals’ Traning Lab

اس شعبے کے تحت تعلیمی اداروں کے سربرا ہان کے قائد انہ صلاحیتوں کو اُ بھارا جاتا ہے اور ان کا مرکزی کردار ادارے میں بطور ”مربی”یا ”Mentor” نکھا راجاتا ہے۔تاکہ ادارہ بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں نبھا سکےاور تعلیم و تربیت کے اعلیٰ مقاصد حاصل ہو سکیں ۔ ٹریننگ کے موضوعات کے انتخاب کے لیےطفلی ایجوکیشن کی ویب سائٹ یا ماہنامہ طفلی ملاحظہ کیجیے۔ www.tifleeeducation.com

Top