بچوں کا تحفظ
ڈاکٹر بشریٰ خان

باورچی خانےسے متعلق

بچہ ہماری زندگی ہے، جس کے لیے ہم(والدین) ہر پریشانی سہہ لیتے ہیں ۔ اگر بچے کو معمولی سی خراش بھی آجائے تو وہ ہمارے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے ۔اس لیے والدین کو بچوں کی تربیت میں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے ۔ بچے کی بڑھتی عمر پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک مختلف مراحل سے گذرتی ہے۔اس دوران بچے کے ساتھ ہونے والے تجربات روزمرہ معمول بن جاتے ہیں۔ والدین کی جانب سے بچوں کے معاملے میں برتی گئی معمولی سی کوتاہی سے بچہ کسی ایسے حادثہ کا شکار ہو سکتا ہے جو اس کے لیے زندگی بھر کا روگ بن جائے۔ اس لیے والدین کو بچوں کی تربیت اور نگہداشت میں بے حد احتیاط کرنی چاہیے اور بچے کو کبھی بھی اپنی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دینا چاہیے۔

باورچی خانہ

  • تیز دھار آلات جیسے چھُری ،کانٹے اور ماچس وغیرہ ہمیشہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیے۔
  • سوئچ بورڈ پر ٹیپ لگائیے تاکہ بچے اپنی انگلیاں اس کے سوراخوں میں نہ ڈالیں۔
  • کیمیکل والی تمام بوتلیں بلند جگہ پر رکھیے۔
  • کانچ کے گلاس اور پلیٹیں بھی بچوں کی پہنچ میں نہیں ہونی چاہییں۔
  • فریج کو لاک کر کے رکھیے۔
  • باورچی خانے کے فرش پر میٹ بچھائیے۔
  • کھانا پکاتے وقت چھوٹے بچے کو جھولے میں ڈال دیجیے۔
  • ہمیشہ پیچھے والے چولھے پر کھانا پکائیے۔
  • فرائی پین اور دیگچے ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیے۔
  • کوڑے دان کا ڈھکن بند رکھیے۔
  • سلنڈر کو کھانا پکانے کے بعد ہمیشہ بند کر دیجیے۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمارہ نومبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)