بچوں کا تحفظ (ٹی وی لاونج سے متعلق)
عبدالحئی ثاقب

ٹی وی لاونج

  • اگر لاؤنج میں سیڑھیاں ہوں تو سیڑ ھیوں پرکوئی رکاوٹ لگائیے،
    تاکہ چھوٹے بچے سیڑ ھیوں سے نیچے نہ گر پڑیں۔
  • کھڑکیوں میںجالی لگائیے ۔ بالائی منزل کی کھڑکیاں بند رکھیے۔
  • لاؤنج میں شیشے کی میز کی جگہ لکڑی کی میز رکھیے۔
  • تمام فرنیچر کے کنارے گول ہوں ۔نوکیلے کنارے والی میز کرسیاں بچوں کے لیے محفوظ نہیں ۔
  • ٹی وی اور ما نیٹر سکرین بچوں کی پہنچ سے دور رکھیےاور اونچی جگہ لگوائیے۔
  • کانچ کے برتن بھی اونچی جگہ پر رکھیے ، گرم مشروبا ت میز پر نہ رکھیے۔
  • لاؤنج میں آتش دان ہو تو اس کو ڈھک کر رکھیے۔

  • سوئچ بورڈ پرٹیپ لگائیے ،تاکہ بچے اُس کے سوراخوں میں انگلی نہ ڈال سکیں ۔
  • نمایاں تاروں اور چارجر کی لیڈ کو چھپا کر رکھیے۔
  • ٹیرس اور بالکنی کا دروازہ بند رکھیے ۔
  • میز اور صوفے کھڑکیوں سے دور رکھیے۔
  • لیمپ نیچےرکھنے کے بجائے دیوار پر نصب کروائیے۔
  • ہیٹر کو بلند جگہ پر رکھیے تاکہ بچے چھو نہ سکیں ۔
  • زہریلے پودے مثلاً کروٹن وغیرہ گھر کے اندر رکھنے سے پرہیز کیجیے۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمار ہ دسمبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)