نز لہ اورزکام:موسمی تبدیلی اور حفاظتی تدابیر
ڈاکٹر بشریٰ خان

بدلتے موسم میں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو یہ موسمی تبدیلی انسانی جسم کے لیے ضرر رساں ثابت ہوتی ہے۔ گرم سے ٹھنڈا یا ٹھنڈے سے گرم موسم ہونے کی وجہ سے جسمانی درجۂ حرارت میں تبدیلی نزلہ ، زکام ، کھانسی اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ ذیل میں ان بیماریوں کی وجوہات، علامات ، احتیاطی تدابیر اور غذا سے علاج کے طریقے بیان کیےگئے ہیں۔

وجوہات

  • ٹھنڈی ہوا کا لگنا، پنکھے کا غیر ضروری استعمال
  • ٹھنڈے مشروبات پینا ،خاص طور پرٹھنڈا پانی اور کولڈ ڈرنک
  • ننگے پیر ٹھنڈے فرش پر چلنا
  • ہلکے اور باریک کپڑے پہننا
  • ترش اور ٹھنڈی چیزیں کھانا

علامات

  • ناک بہنا
  • آنکھیں سرخ ہونا
  • آنکھوں سے پانی بہنا
  • زیادہ چھینکیں آنا
  • باربارکھانسنا
  • سر میں درد ہونا
  • کمزوری اور تھکاوٹ محسوس ہونا۔
  • گلے میں خراش اور تکلیف ہونا
  • جسم گرم ہونا(بخار کی ابتدا)
  • جسم میں درد محسوس ہونا
  • کان میں درد ہونا

پیچیدگیاں

اگر بر وقت احتیاط نہ کی جائے تو یہ ابتدائی علامات دوسری بیماریوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔

  • نمونیا
  • دمہ
  • سائینس
  • کان کا انفیکشن
  • گلے کا انفیکشن

احتیاطی تدابیر

  • فلو ہو جائے تو بچوں کو گھر میں رکھیے اور باہر مت جانے دیجیے۔
  • بچوں کو زیادہ سے زیادہ آرام کروائیے۔
  • گرم کپڑے، سر پر ٹوپی اور پیروں میں موزے پہنائیے۔
  • بچے کو وقفے وقفے سے پانی پلائیے۔
  • کمرے کی فضا میں نمی برقرار رکھنے کےلیے اسٹیمر استعمال کیجیے۔
  • چھینک آنے اور کھانسی کے بعد بچوں کے ہاتھ بار بار دھلوائیے ۔نزلہ زکام میں ٹشو پیپر کا استعمال کیجیے۔
  • بچے کے جسم کا درجہ حرارت نوٹ کرتے رہیے۔
  • ماں کی حیثیت سے چھوٹے بچوں کو اپنی گود میں رکھیے اور اپنا لمس دیجیے۔
  • شیر خوار بچے کو صرف اپنا دودھ پلائیے۔
  • کمرے میں تازہ ہوا کےگزر کا اہتمام کیجیے۔
  • ٹھنڈی اور ترش چیزوں کا استعمال مکمل بند کر دیجیے۔

مشروبات سے علاج

  • ہرپانچ منٹ بعد ایک چمچ دیسی مرغ کی یخنی پلائیے۔
  • نیم گرم پانی میں شہد گھول کرپلائیے ۔
  • تیز گرم دودھ میں دیسی انڈا پھینٹ کر پلائیے ۔
  • شہد میں ادرک کا رس ملا کر چٹائیے ۔
  • سبز چائے میں دار چینی ڈال کر پلائیے ۔
  • پھلوں کے ڈبے کا مصنوعی جوس بالکل نہ پلائیے۔

کھانے سے علاج

  • بچوں کو ہر تھوڑی دیر بعد تھوڑا ساکھانا کھلائیے۔
  • بکرے کے گوشت کا سالن کھلائیے ۔
  • مچھلی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
  • مچھلی کا سالن بنا کر شوربے سے روٹی کھلائیے۔
  • اُبلا ہوا انڈا کالی مرچ چھڑک کر کھلائیے۔
  • خشک میوہ جات کھلائیے ۔

طرز زندگی سےعلاج

  • بچے کو روزانہ تھوڑی دیر دھوپ میں بٹھائیے ۔
  • نمک ڈال کر نیم گرم پانی سے غرارے کروائیے۔
  • ناک میں نمک مِلاپانی ڈالیے۔
  • اچھل کود سے منع کیجیے اور بچوں کو خوب آرام کروائیے۔
  • بچے کو بھرپور نیند سُلایئے۔
  • سر میں تیل کی مالش کیجیے۔
  • نیم گرم یا قابلِ برداشت گرم پانی سے غسل کروایئے ۔
  • بچے کے سینے کو ضرور کپڑوں کے نیچے اونی بنیان پہنایئے ۔

مندرجہ بالا طریقہ ہائے علاج میں سے اپنی سہولت اور علاقے میں دستیاب غذاکی مناسبت سے طریقہ کار منتخب کیجیے۔ یہ سب طریقے آزمودہ ہیں۔ جس طریقے سے آپ کا بچہ ایک دفعہ ٹھیک ہوجائے، اگلی مرتبہ پھر اسی طریقہ کار کو دہرائیے۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمار ہ دسمبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)