بھر پور ناشتہ:ٹھنڈک سے بچاؤ کا آزمودہ حل
ڈاکٹر شگفتہ فیروز

نومبر کا مہینہ آچکا ہے ۔موسم بھی بدل رہا ہے ۔بہت سی تبدیلیاں جن میں ہوا میں نمی، درجہ ٔحرارت میں کمی ، ہوا کے رُخ بدلاؤ اورہوا کا دباؤ، یہ سب وہ عناصر ہیں جو ہمارے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان سے ہمارےجسم میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ بیرونی درجہ ٔحرارت کم ہونے سے جسم کا درجہ ٔحرارتبھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر جسم کو گرم نہ رکھا جائے تو انسانی جسم بیمار ہو جاتا ہے۔ ہمارا دماغ ،دل،جگر،عضلات یہ سب ہمارے جسم کے لیےہیٹرکا کام کرتے ہیں ۔ یہ جسم کو گرم رکھ کرہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ ان اعضا ءکی گرمی کم ہونے سے ہماری قوت مدافعت کمزورہو جاتی ہے اور ڈینگی ،چکن گونیا،پیٹ کی بیماریاں ،نزلہ،زکام، کھانسی،بخار اور نمونیا جیسی بیماریاں حملہ آور ہو جاتی ہیں۔

ان اہم اندرونی اعضا کے درجہ ٔحرارت کوہم اپنی خو راک کے ذریعےبر قراررکھ سکتےہیں۔ ہماری خوراک ان کے لیے ایندھن کا کام کرتی ہے۔ اگر غذا کو موسم کے مطابق تبدیل نہ کیا جائے تو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔سردیوں میں صبح کا ناشتہ بہت اہم ہوتا ہے۔ صبح سات سےآٹھ بجے کےدرمیان کیا گیا بھرپور ناشتہ جسم کودن بھر گرم اور چاق وچوبند رکھتا ہے۔سردیوں میں صبح کا ناشتہ خود بھی پیٹ بھر کر کیجیے اوربچوں کو بھی بھرپور ناشتہ کروایئے۔ سردیوں میں کیا ناشتہ ہونا چاہیے چند تجاویز پیش خدمت ہیں:

روزانہ ادل بدل کر کرنےوالے ناشتے:

دیسی انڈے

گندم کے آٹے کی روٹی

انڈاچنا

بھنا ہوا گوشت

بکرے کے گوشت کا سالن

دیسی مرغ چنے

اچار روٹی

دیسی مرغ کا سالن

آلو کی بھُجیا

چٹنیاں

ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں:

نہاری

پائے

مغز

بکرے کی کلیجی

خشک میوے نہار منہ کھائیں :

انجیر

مونگ پھلی

اخروٹ

کشمش

مشروبات:

دیسی مرغ کی یخنی

سُوپ/یخنی

چائے شکر کے ساتھ

گرم دودھ شکرکے ساتھ

کشمیری چائے

کا فی د ودھ میں تھوڑی شکر کے ساتھ

جن چیزوں سے سردیوں میں مکمل پر ہیز کرنا ہے:

ملک شیک

لسی

سفید ڈبل روٹی

چائے رس

سیریل

کارن فلیکس

ٹھنڈادودھ

بسکٹ

کچی سبزیوں کا جوس

پھلوں کا جوس

ساگو دانہ(زیادتی)

جوکا دلیہ (زیادتی)

شربت یا کولڈ رنکس

ٹھنڈا پانی

مصنوعی غذائیں(ڈبہ بند غذائیں)

مصنوعی سفید چینی

ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے نہ صرف آپ جسمانی طور پر مضبوط اور چاق و چوبند ہوں گے بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی بچیں گے۔

سردیوں میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔اگر بچہ با ربار گر رہا ہو اورمستقل ماں کی گود میں چڑھنےکی ضد کر رہا ہوتو سمجھ جائیےکہ وہ بیمار ہونے والا ہے ۔اس وقت سے اس کی خوراک میں یخنی کا استعمال بڑھادیجیے۔

سردیوں کا آ غا ز ہے ، بھر پو ر نا شتہ کیجیےاور بیما ر ی کو دور بھگائیے۔یاد رکھیے! نا شتہ صبح سو یر ے کر نا ہے ۔9بجے کے بعد نا شتہ جسم پر ز یا دہ اثر نہیں کرتا ۔

بیرونی درجۂ حرارت کم ہونے سے جسم کا درجۂ حرارت بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اگر جسم کو گرم نہ رکھا جائے تو انسانی جسم بیمار ہو جاتا ہے۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمارہ نومبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)