سر دیوں میں جلدی بیماریاں
ڈاکٹر بشرہ خان

سردیاں شروع ہوتے ہی پیاس کی شدّت میں کمی آجاتی ہے،اور ہماری پانی پینے کی مقدار کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ پانی کی یہ کمی سردیوںکے موسم میں خشکی ، خارش اور جلد ی بیماریوں کا سبب بنتی ہےاور جو لوگ پہلے سےکسی جلدی بیماری کا شکار ہوں تو اُن کی بیماری میں شدت آجاتی ہے ۔بچے تو خاص طور پر خشکی اورخارش سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ اُن کے چہروں کی جلد خشک ہوجاتی ہے، اور ایڑیاں اور ہاتھ بھی پھٹنے لگتے ہیں۔

کم پانی پینا تو ایک بڑی وجہ ہے ہی لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ اورایسی وجوہ ہیںجو جلدی تکالیف کا سبب بنتی ہیں۔

وجوہات

۱) تیز گرم پانی سے نہانا جسم کو مزید خشک کردیتا ہے۔
۲) دورانِ خون سُست ہونے سے بھی جلد میں خارش پیدا ہوتی ہے۔
۳) کیمیائی واشنگ پائوڈر سے دھلے کپڑے پہننے سے جسم میں اضطراب پیدا ہوتا ہے اور خارش بڑھ جاتی ہے۔
۴) کیمیکل والےصابن اور کریمیں فوری طورتو پر خشکی ختم کردیتی ہیںلیکن ان کا اثر ختم ہوتے ہی جلدی خشکی پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
۵) اونی کپڑوںسے الرجی ہونے کی وجہ سے بھی کچھ لوگ خشکی اور خارش کا شکار ہوجاتے ہیں۔
۶) کھارے پانی سے نہانا بھی جلدی بیماریوں اور خشکی کا سبب بنتا ہے۔
ذیل میںچندایسی علامات دی گئی ہیں جو جلد کی خشکی کو ظاہر کرتی ہیں۔

علامات

  • چہرے پر سرخ دھبےہونا
  • جسم پر سیاہ چھوٹے چھوٹے دھبے ہونا
  • گالوں پر خشکی نمایاں ہونا
  • ہونٹ خشک ہو کر پھٹنا
  • پیروںکی ایڑیوں کا پھٹنا
  • انگلیوں کے کناروں کا سوجنا
  • ٹانگوں کی جلدکا خشک اور کھردرا ہونا

کچھ احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں۔

احتیاطی تدابیر

  • کیمیکل والے صابن کے بجائے قدرتی صابن استعمال کیجیے۔
  • ہر قسم کے بازاری کیمیکل اور مصنوعی کریموں کا استعمال بند کردیجیے۔
  • مصنوعی دھاگے سے بنے کپڑوں کے بجائے خالص سوتی کپڑے پہنیے۔
  • کنویںکےکھارے پانی سے نہانے سے مکمل پرہیز کیجیے۔
  • ٹھنڈے یا تیز گرم پانی سے نہانے کی بجائے نیم گرم پانی سے نہائیے،
  • تاکہ ٹھنڈک بھی نہ لگے اور جسم میں نمی بھی برقرار رہے۔
  • نہانے کے بعد تولیے سےبدن ،رگڑنے کے بجائے صرف آرام سے پوچھ کرجسم خشک کیجیے۔
  • زیادہ سردی کی صورت میں ہاتھوں میں دستانے اور پیروں میں موزے پہنیے۔
  • روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کیجیے۔ ورزش جسم کو حرارت پہنچاتی ہے اور دورانِ خون تیز کرتی ہے۔

طرز زندگی سے علاج

  • بچوں کو سردیوں میں ہفتے میں دو سے تین مرتبہ نیم گرم پانی سے نہلائیے۔ اگر جلد پر زیادہ خشکی ہو تو نیم گرم پانی کے ٹب میں 15منٹ تک بٹھائیے۔
  • جلد کی بیرونی سطح پر Extra Virgin Coconut Oil اور Extra Virgin Olive Oil لگایئے۔
  • خشک سردی میں کمرے کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک گھنٹے کے لیے پانی کا اسٹیمر (Steamer) یا (Humidifier) استعمال کیجیے۔
  • جلد کی بیرونی سطح پر ایلوویرا جیلی اور پیٹرولیم جیلی کو استعمال کیجیے۔

غذا سے علاج

  • روزانہ آدھی پیالی دیسی مرغی کی یخنی پیجیے۔
  • نہار منہ خشک میوے کھائیے۔
  • ہر کھانے کےبعد ایک تہائی پیالی جاسمین کی سبز چائےکی پیجیے۔
  • ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کا شوربے والا سالن روٹی کے ساتھ کھائیے۔
  • روزانہ کم از کم ۸ گلاس پانی پیجیے۔
  • دیسی گھی سے بنا بادام اور گاجر کا حلوہ کھائیے۔
  • شوربے والے کھانے جلد کی خشکی کو ختم کرتے ہیں۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمارہ جنوری۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)