انار : جنت کا پھل
ڈاکٹربشریٰ خان

انار ”سبحان اللہ!” اللہ کی نعمتوں میں سے ایک حسین نعمت ۔ایسا حسین پھل جس میں سرخ رنگ کے مزیدار چھوٹے چھوٹے دانے ، موتیوں کی طرح ایک ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور ایسا رس بھراذائقہ کہ لا جواب ۔ایسا پھل جس کے سر پر ایک خوبصورت سا تاج سجا ہوتا ہے اور ایسا شوخ رنگ جو اُسے دوسرےتمام پھلوں سے ممتاز کرتاہے۔ یقیناً یہ جنت ہی کا پھل ہے ۔

انار دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں سے ایک ہے۔ حضرت سلیمان ؑکے پاس بھی اناروں کے باغات تھے۔جزیرۃالعرب میں طائف کے ایک باغ ”ہوایا” کے انار اور وہاں کے چشموں کا پانی زمانہ قدیم ہی سے امراضِ قلب کےلیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔انار کی تقریباً۱۱۲ اقسام ہیں کچھ سفید دانوں والے ،کچھ سرخ دانوں والے ،کچھ کھٹے ،کچھ میٹھے اور کچھ انار تو بے دانہ ہوتے ہیں ۔انار کا ذکر قرآن میں ”رُّمان” کے نام سے ہوا ہے۔ سورۃ انعام اور سورۃ الرحمن میں اللہ تعالیٰ نے انار کے بارے میں فرمایا کہ جنت میں انار کے باغات ہوں گے ۔

پاکستان اور افغانستان کےانارکا شماردنیا کےلذیزترین اناروں میں ہوتا ہے ۔انار کے صرف دانے ہی نہیں،بلکہ اس کے پتے،کلی،چھلکے اور درخت کی چھال اورجڑمیں بھی انسا نوں کے لیےبے شمار فوائدپوشیدہ ہیں۔ اسی لیےتو کہا جاتا ہے کہ” ایک انار سو بیمار ”۔

انار بچوں کے لئے خاص:

  • بچوں کو ہفتے میں دو مرتبہ انار کے دانے ضرور کھلائیے ۔اسکول کے لنچ میںبھی دیجیے ۔
  • بچوںمیں خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے پندرہ دن تک روزانہ انار کھلائیے ۔
  • اندرونی سفید چھلکوںکے ساتھ۱۵ دن تک انار کھلانےسے معدےکی صفائی ہو جاتی ہےاور پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
  • اناربھوک کی کمی کو ختم کرتا ہےبھوک بڑھانے کے لیےبھی بچوں کو انار کھلائیے۔
  • انارحلق ، سینے اورپھیپھڑوں کے لیے بہترین ہے ۔ کھانسی یا گلا خراب ہونےکی صورت نمک کالی مرچ چھڑک کر انار کھلایئے ۔
  • انار جسم میں موجود زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے ۔ جسم کو توانا اور ہشاش بشاش کرتا ہے رنگت صاف اور چہرہ شاداب کرتا ہے ۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمارہ نومبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)