پتھر کا چوہا

درکار اشیاء :

 •  پتھر  •  قینچی  •  گوند  •  بھورا رنگ  •  مارکر  •  چارٹ پیپر (بھورا رنگ)

ہدایات :

بیضوی پتھر تلاش کرنے میں بچوں کی مدد کریں۔ کاغذ کاٹنے میں بچوں کی مدد کریں۔آپ پتھروں سے لیڈی بَگ اور مکڑی وغیرہ بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر پتھر دستیاب نہ ہو تو آپ پلاسٹر آف پیرس کو چمچ پر ڈال کر بھی بیضوی شکل بنا سکتے ہیں۔


2- سفید کاغذ پر کالے مارکر سے چوہے کی آنکھیں بنائیےاور قینچی سے کاٹ لیجیے۔


1- بیضوی شکل کا ایک پتھر لیجیے۔بھورے رنگ کے پوسٹر کلر سے اُس پر رنگ کیجیے۔


4- گوند کی مدد سے کٹی ہوئی آنکھوں اور کانوںکو چوہےپر چپکائیے۔


3- بھورے چارٹ پیپر پر چوہے کے کان بنائیے اور قینچی کی مددسے کاٹ لیجیے۔


6- بھورے چارٹ پیپر سے مونچھیں بنائیے اورچوہے پر چپکائیے۔


5- بھورےکریپ پیپر کو مروڑ کرچوہے کی دم بنائیے اور مائوس کی پشت پر چپکائیے۔

شائع شدہ ، ماہنامہ طفلی، شمارہ اکتوبر۲۰۱۸
سبسکرپشن کے لیے کلک کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top
error

Enjoy this blog? Please spread the word :)