اصلاح وتربیت

پیدائش سے آٹھارہ برس کی عمر تک اخلاقی تربیت کے بہترین سال ہیں۔ اس دوران بچہ فطری طور پراخلاق سیکھنے اوراپنے آپ کو تبدیل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے ۔عمر کے اس حصےمیں بچوں میں اعلیٰ اخلاق، عمدہ آداب اور شائستہ گفتگوجیسے صفات بطریق احسن پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ماہنامہ طفلی ان اخلاقی اور خاندانی تربیتی عناصر کو زندہ کرنے کی ایک کاوش ہے،جن سے معاشرہ ، ایک صحت مند معاشرہ بنتا ہے۔ اس ماہنامے میں موجود تعلیمی مشوروں ، تربیتی تجاویز اور دلچسپ سرگر میوں پر مشتمل مواد سے بھرپوراستفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ ان تجاویز پر عمل کر کے گھر کے ماحول اور بچوں کے کردار میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں جاسکتیں ہیں۔

Top